خوابوں کی تعبیر
آپ کے خوابوں کی تعبیریں جانیے۔
کپڑوں کی سلائی میں مشکل
عارفہ نعیم، راولپنڈی
خواب : میں نے دیکھا کہ میں عید کی تیاری کے لئے سارے گھر والوں کے کپڑے سینے بیٹھی ہوں مگر مجھے سوئی نہیں مل رہی ۔کافی دیر ادھر ادھر تلاش کرتی ہوں کہ جانے ڈبہ کہاں رکھ بیٹھی ہوں ۔ پریشانی کے عالم میں مجھے سمجھ نہیں آ رہا کہ میں اب اتنے کم وقت میں سارا کام کیسے کروں گی ۔ میں جلدی سے چادر اوڑھ کے مارکیٹ کے لئے نکلنے لگتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ باہر گھپ اندھیرا ہے اور ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہیں دے رہا ۔ اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی اور مجھے اصل میں ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ باہر بہت اندھیرا ہے ۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا کسی کے دھوکے یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے مگر اللہ کی مہربانی سے آپ اس پریشانی سے چھٹکارہ پا لیں گے۔ گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں ۔
باغیچہ اجڑنا
نازش علی، لیہ
خواب: میرے بھائی نے خواب دیکھا کہ وہ صبح کو واک کرنے گھر سے نکلنے لگے تو گھر کے باغ میں دیکھا کہ تمام پھول و پودے کٹے پڑے ہیں ۔کوئی ایک بھی پودا اپنی جگہ سلامت نہیں۔ ایسا لگتا تھا کہ جیسے قینچی سے کسی نے پورے کا پورا باغ کاٹ ڈالا ہو ۔ یہ دیکھ کر وہ بہت پریشان ہوتے ہیں اور گھر کے اندر واپس چلے جاتے ہیں ۔
تعبیر: خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کوئی بیماری یا ناگہانی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کسی کے ساتھ خراب تعلقات یا دشمنی کی طرف بھی دلیل کرتا ہے کہ کسی طاقت ور دشمن سے پالا پڑ سکتا ہے۔ گھر کے کسی فرد کی بیماری کی وجہ سے گھر میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے یا پھر نوکری یا کاروباری معاملات میں کسی پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ مالی معاملات بھی اس سے متاثر ہوں گے ۔گھر کے سب لوگ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔کسی منگل یا ہفتہ کو ظہر کی نماز کے بعد کالے چنے یا کالے ماش کسی مستحق کو دے دیں۔
بھائی تلاوت کرتا ہے
رعنا خان، گجرات
خواب : میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک مسجد ہے جہاں بہت سے لوگ بیٹھے نماز کے بعد دعا کر رہے ہیں ۔ ان میں میرا بھائی بھی ہے جو امام صاحب کے ساتھ بیٹھا ہے اور کسی سورہ کی تلاوت کر رہا ہے اور باقی سب لوگ بہت خشوع و خضوع سے سن رہے ہیں ۔ مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔
تعبیر: اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاھر کرتا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم سے بزرگی عطا ہو گی۔ علم و حکمت ملے گی ۔ دینی و روحانی معاملات میں ترقی ہو گی ۔گھریلو و کاروباری معاملات میں دشمن پہ فتح نصیب ہو گی ۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور تلاوت قرآن پاک کو باقاعدگی سے جاری رکھیں۔ کثرت سے یا حی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔
تحفہ ملنا
بیگم نوازش، حیدر آباد
خواب : میں نے دیکھا کہ مجھے میرے ہمسائیوں کے گھر سے ایک بہت بڑا بکس سا تحفتاً آتا ہے ۔ میں حیران ہو کر اسے کھولتی ہوں تو وہ انواع و اقسام کے پھلوں سے بھرا ہوتا ہے۔ میں یہ دیکھ کر بہت حیران ہوتی ہوں پھر اس میں سے ایک تربوز نکال کر اس کی ایک قاش کاٹ کر کھاتی ہوں تو وہ بے انتہا میٹھی ہوتی ہے۔ میں اپنی ملازمہ سے کہتی ہوں کہ لفافے لے کر آئے تا کہ میں لوگوں میں بانٹ سکوں۔ اس کے بعد مجھے خواب یاد نہیں ۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ اللہ کی مہربانی سے آپ کے رزق میں اضافہ ہو گا ۔ علم و ہنر کی دولت آپ کو نصیب ہو گی جس سے دنیاوی طور پہ بھی آپ کو فائدہ ہو گا ۔ یعنی مال و وسائل میں بھی برکت ہو گی۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یاحی یا قیوم کا ورد کیا کریں ۔ تلاوت قرآن پاک کی تلاوت اپنا معمول بنا لیں۔
شادی میں شرکت
ملیحہ یوسف، گجرات
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی شادی پہ ہوں اور وہاں کافی رشتے دار ہیں ۔ میں سٹیج پر چڑھتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ میں نے ایک انتہائی ٹوٹی پھوٹی جوتی پہنی ہوئی ہے۔ یہ دیکھ کر میں ایک دم چیخنے لگ جاتی ہوں۔ لوگ جو پاس کھڑے ہوتے ہیں۔ گھبرا کے میری طرف لپکتے ہیں ۔ مگر میں مارے غم کے کچھ بول ہی نہیں پا رہی ہوتی ۔
تعبیر: آپ کا خواب ظاہر کرتا ہے کہ اللہ نہ کرے کسی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خدانخواستہ کسی کی موت کی خبر بھی ہو سکتی ہے ۔گھریلو اور کاروباری یا تعلیمی معاملات میں بھی پریشانی و رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے یا شکور یا حفیظ کا ورد کیا کریں۔ حسب استطاعت صدقہ و خیرات بھی کریں۔ آپ کے لئے محفل مراقبہ میں دعا کرا دی جائے گی ۔
مزار پر حاضری
فاطمہ شمشیر، شیخوپورہ
خواب : میں نے خواب دیکھا کہ میں کسی دربار میں موجود ہوں اور وہاں موجود لوگوں میں پلائو اور زردے کے انتہائی خوشبو دار چاول بانٹ رہی ہوں ۔ ایک خاتون جو بظاہر سادہ سے لباس میں ملبوس ہوتی ہے۔ وہ ایک تسبیح میری طرف بڑھاتی ہے اور چاول لے کر چلی جاتی ہے۔ میں اس تسبیح کو جب گھر آ کر دیکھتی ہوں تو وہ کسی قیمتی پتھر کی بنی ہوتی ہے جو میرے دادا جان کو بہت پسند آتی ہے تو میں ان سے کہتی ہوں کہ آپ لے لیجئے۔
تعبیر : اچھا خواب ہے جو کسی دلی مراد کے پورا ہونے کی طرف دلیل کرتا ہے۔ دینی معاملات میں بہتری کے ساتھ ساتھ دنیاوی معاملات میں بھی آسانی و بہتری ہو گی۔ رزق حلال میں اضافہ ہو گا اور اس کے لئے وسائل مہیا ہوں گے ۔آپ نماز پنجگانہ کی پابندی کریں اور کثرت سے ہر نماز کے بعد استغفار بھی کیا کریں ۔