شوٹنگ کے دوران گھوڑے کی ہلاکت پر ہدایتکار منی رتنم کیخلاف مقدمہ درج

جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم نے گھوڑے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے

جانوروں کے تحفظ کی عالمی تنظیم نے گھوڑے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے - فوٹو:فائل

معروف بھارتی فلم ہدایت کار، لکھاری اور پراڈیوسر منی رتنم کے خلاف شوٹنگ کے دوران گھوڑے کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ سے منی رتنم کے ڈرامے 'پونین سیلون' کی شوٹنگ جاری ہے۔ ڈرامہ جنگی کہانی پر مبنی ہے اس لیے شوٹنگ میں گھوڑوں کا استعمال کیا گیا تاہم بدقسمتی سے شوٹنگ کے دوران ایک گھوڑا سر پر چوٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔


جانوروں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم پیٹا کی انڈین برانچ نے گھوڑے کی ہلاکت پر شکایت دی جس پر عبداللہ پورمیٹ پولیس نے منی رتنم، ان کے پروڈکشن ہاؤس اور گھوڑے کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پیٹا نے پولیس سے گھوڑے کی ہلاکت کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
Load Next Story