پنجاب میں گندم کی قلت کا خدشہ
صوبے میں فوری طور پر گندم کا اجراء کیا جائے، فلور ملز ایسوسی ایشن کا مطالبہ
ISLAMABAD:
نجی سطح پر گندم کا ذخیرہ کچھ دنوں کا رہ گیا ہے اور اگر حکومت نے گندم کا اجرا نہ کیا تو پنجاب میں گندم کی قلت کا خدشہ ہے۔
لاہور میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ گندم کا ذخیرہ کچھ دنوں کا رہ گیا ہے، صوبے میں فوری طور پر گندم کا اجراء کیا جائے اور گندم کی تقسیم مساوی بنیادوں پر کی جائے۔
عاصم رضا کا کہنا تھا کہ گندم کی قیمتیں 2 ہزار 150 روپے فی من سے تجاوز کر گئی ہیں، اور 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار 150سے 12 سو روپے تک پہنچ گئی ہے، لاہور میں فی من گندم کی قیمت 22 سو 10روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 11سو 80 روپے ہے، جب کہ اسلام اباد میں فی من گندم کا ریٹ 22 سو 30 روپے ہے۔