تھری جی نیلامی کنسلٹنٹ نے مارکیٹ جائزہ رپورٹ مکمل کرلی

فرم نے مختلف پہلوؤں پراسٹیک ہولڈرز کے خیالات جاننے کیلیے کئی اجلاس منعقد کیے

بولی دہندگان کے لیے اہم دستاویزاور انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کے نیوجنریشن (تھری جی) نیٹ ورک اسپیکٹرم کی نیلامی کے لیے مقرر کردہ کنسلٹنٹ نے مارکیٹ کی جائزہ رپورٹ مکمل کرلی جو بولی دہندگان کے لیے اہم دستاویزاور انفارمیشن میمورنڈم کی تیاری میں کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔

انفارمیشن میمورنڈم بولی دہندگان کیلیے دستیاب اسپیکٹرم لائسنسز کی تعداد، بیس پرائس اور نیلامی کے طریق کار کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، مندرجہ بالا پہلوؤں پر اسٹیک ہولڈرز کے خیالات اکٹھے کرنے کے لیے کنسلٹنٹ نے بہت سے اجلاس منعقد کیے۔




19 دسمبر2013 کو پی ٹی اے نے گلوبل فرم ویلیو پارٹنرز منیجمنٹ کنسلٹنگ لمیٹڈ (وی پی ایم سی ایل)کے ساتھ کنسلٹنسی خدمات برائے نیلامی اسپیکٹرم نیکسٹ جنریشن مہیا کرنے کے لیے باقاعدہ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ پی ٹی اے نے اس اہم مرحلے کو وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کی پالیسی ہدایات اور پاکستان پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قوانین کے مطابق کھلے اور شفاف طریقے سے مکمل کیا۔
Load Next Story