حکومت نے انسداد ہراسانی قانون کیخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا

عدالتی تشریح سے انسداد ہراسانی قانون کے مقاصد پر منفی اثر پڑے گا، درخواست میں موقف

عدالتی تشریح سے انسداد ہراسانی قانون کے مقاصد پر منفی اثر پڑے گا، درخواست میں موقف۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے انسداد ہراسانی قانون کے خلاف عدالتی فیصلہ چیلنج کر دیا۔

اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیاکہ ورک پلیس پر خواتین کے تحفظ کے لیے انسداد ہراسانی قانون بنایا گیا تاہم سپریم کورٹ میں قانون کی تشریح کے دوران اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس نہیں کیا گیا،عدالتی تشریح سے انسداد ہراسانی قانون کے مقاصد پر منفی اثر پڑے گا۔


سپریم کورٹ نے6جولائی کو فیصلہ دیتے ہوئے انسداد ہراسگی قانون کو بے معنی قرار دیا اور اس حوالے سے مختلف آبزرویشنز بھی دی تھیں۔

 
Load Next Story