اسٹیٹ بینک کا سروسز کی فراہمی کیلیے وطین ٹیلی کام سے معاہدہ
صارف کی کامیابی مقدم ہے، کنٹریکٹ ملنا بہترین سروسز کا منہ بولتا ثبوت ہے،سی ای او نعیم زمیندار
وطین ٹیلی کام نے اعلان کیا ہے کہ اسے اسٹیٹ بینک نے اپنے ہیڈ آفس اور چودہ ریجنل اور برانچ آفسز کو منسلک کرنے کے لیے VSAT Hub & Spoke آپریشنز ، فیلڈ مینٹیننس اور ٹیکنیکل سپورٹ کی سروسز کی فراہمی کے لیے تین سال کا کنٹریکٹ دیا ہے۔
PAKSAT سیٹیلائٹ پر وطین کا وی ایس اے ٹی بینڈوڈتھ سٹیٹ بینک کی پندرہ سائٹس کو منسلک کرے گا جس سے سٹیٹ بینک کے اخراجات میں کمی ہوگی۔رواں ماہ سے شروع ہونے والے تین سالہ پراجیکٹ کے دوران وطین ٹیلی کام پاک سیٹ سٹیلائٹ بینڈ وڈتھ کے ذریعے اسٹیٹ بینک کو چوبیس گھنٹے سروسز فراہم کرے گا۔ وطین ٹیلی کام نے یہ پراجیکٹ دیگر وینڈرز کے ساتھ سخت مسابقت کے بعد حاصل کیا۔
معاہدے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وطین ٹیلی کام کے سی ای او نعیم زمیندار کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بہترین سروسز کی صارفین کو فراہمی کا نتیجہ ہے۔ہم اپنے صارف کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔ہمیں کنٹریکٹ ملنے پر خوشی ہے جو ہماری سروسز کی فراہمی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ہم سٹیٹ بینک کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔