مظفرگڑھ میں خاتون پولیس افسر کو اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
ملزم نے خاتون انسپکٹر کو اسلحے کے زور پر اغوا کیا اور باغات میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا
مظفرگڑھ میں تفتیش کے لیے جانے والی پنجاب پولیس کی جینڈر کرائم آفیسر کو کار سوار نے اسلحے کے زور پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ صدر میں لیڈی انسپکٹر جینڈر کرائمز تفتیش کے لیے رکشے میں پولیس اسٹیشن آرہی تھیں تاہم ڈی پی او ہاؤس سے کچھ دور پہلے کار سوار ملزم نے خاتون انسپکٹر کو اسلحے کے زور پر اغوا کرکے کار میں لے گیا۔
کار سوار ملزم جینڈر کرائم خاتون پولیس انسپکٹر کو چمن بائی پاس کے قریب باغات میں لے گیا اور اسلحے کے زور پر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ مزاحمت پر ملزم خاتون آفیسر پر تشدد بھی کرتا رہا۔
تشدد اور زیادتی کے بعد سفاک ملزم خاتون پولیس انسپکٹر کو جائے وقوعہ پر ہی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے کاشف نامی ملزم کو حراست میں لینے دعویٰ بھی کیا ہے۔
ملزم سے واقعے میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی ہے اور اغوا، تشدد اور جنسی زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔