بھینس کالونی سے کراچی کو مضر صحت اور ملاوٹ شدہ دودھ کی فراہمی
بھینس کالوںی سے کراچی کو سپلائی ہونے والے 16 ہزار لیٹر دودھ میں سے 6 ہزار لیٹر دودھ ملاوٹ شدہ نکلا، سندھ فوڈ اتھارٹی
بھینس کالونی سے کراچی کو سپلائی ہونے والے دودھ میں مضر اجزاء کی آمیزش اور ملاوٹ ثابت ہوگئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھینس کالونی سے کراچی کو فراہم کیے جانے والے دودھ کا معیار چیک کرنےکے لیے ناکہ لگا کر دودھ کے نمونے چیک کیے۔ فوڈ سائنس ماہرین نے موقع پر ہی موبائل لیباریٹری اور آلات کی مدد سے دودھ کے نمونوں کی جانچ کی، جس سے دودھ میں فارمالین اور یوریا جیسے مضر صحت اجزا کے ساتھ ساتھ پانی کی ملاوٹ بھی پائی گئی۔
سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس کارروائی میں بھینس کالوںی سے کراچی کو سپلائی کیے جانے والے 16 ہزار لیٹر دودھ کی جانچ کی گئی جس میں سے 6 ہزار لیٹر دودھ ملاوٹ شدہ نکلا۔ جو کہ مجموعی مقدار کا ساڑھے 37 فیصد بنتا ہے۔ دودھ میں مضر اجزا کی ملاوٹ کرنے پر مختلف دودھ فروشوں پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اور ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر ہی ضائع کردیا گیا۔
واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے دودھ کی قیمتیں مقرر کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران سندھ فوڈ اتھارٹی اور کمشنر کراچی کو دودھ کے معیار اور سرکاری قیمت کے اطلاق کی ہدایت کی تھی جس پر عمل کرتے ہوئے سندھ فوڈ اتھارٹی نے بھینس کالونی سے نکلنے والی دودھ کی گاڑیوں کو روک کر معیار کی جانچ کی۔ سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق اگلے مرحلے میں دکانوں پر فروخت ہونے والےدودھ کا معیار بھی چیک کیا جائے گا۔