FBR رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ

ڈیلرزکیلیے مختصر گائیڈ لائنز اورکسٹمرز سے متعلق فارم اردو اورانگریزی میں جاری کیاجائیگا

FBR :رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ (فوٹو: فائل)

ایف بی آر نے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ایف بی آرنے فیٹف شرائط پر عملدرآمد کیلیے رئیل اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن کی معاونت سے ملک بھر میں رئیل اسٹیٹس ایجنٹس کے دفاتر کی انسپکشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس و پراپرٹی ڈیلرز کی سہولت کیلیے جلدمختصر گائیڈ لائنز اور کسٹمرز سے متعلقہ فارم کو اردو اور انگریزی زبان میں جاری کرنیکا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں سوالنامہ میں موجود سوالات کو ہر ممکن حد تک مختصر کیا جائیگا۔

رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کیلیے اردو زبان میں جاری کیے جائیں گے تاہم ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ڈی این ایف بی پیزکی تعمیل آسانی کیلیے ٹیموں کو رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز بھیجے گا جوسوالنامہ میں درکار معلومات کے اندراج کیلیے مدد فراہم کریں گی۔ ایف بی آر رئیل اسٹیٹ ایجنٹس سے رابطے کے ذریعے خوشگوار ماحول میں معائنے جاری رکھے گا۔
Load Next Story