نورمقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفرکو سیل میں تنہا کر دیا گیا
ظاہر جعفر کو ہائی سیکیورٹی پریزن کے سیکیورٹی سیل میں دو قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا
نورمقدم کیس کے ملزم ظاہر جعفر کو اڈیالہ جیل کے سیکیورٹی سیل میں تنہا کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ظاہر جعفر کو ہائی سیکیورٹی پریزن کے سیکیورٹی سیل میں دو قیدیوں کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ گزشتہ دنوں ایک قیدی کی رہائی ہوگئی جس کے بعد سکیورٹی نقطہ نظرسے دوسرے قیدی کواسکے سیل سے نکال کرالگ بیرک میں منتقل کردیا گیا۔
جیل انتطامیہ کے سینئر آفیسر نے کہا کہ سیکیورٹی نقطہ نظر سے ایک سیل میں تین قیدیوں کو رکھا جاتا ہے یا صرف ایک کو رکھا جاتا ہے تاکہ کوئی ایشو نہ بنے۔