نگارخانوں کی ویرانی دور کرنے کے لیے فلم بنانا چاہتی ہوں سنگیتا
فارمولا فلمیں نہ بنانے کے فیصلے پرقائم ہوں، انڈسٹری کی بحالی کیلیے سب کو ملکرکام کرنا ہوگا
BEIJING:
معروف ہدایتکارہ سنگیتا نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال دیکھ کردل خون کے آنسوروتا ہے۔
سینما گھروں اورنگار خانوں کی ویرانی کے مناظر بہت تکلیف دہ ہیں۔ دل چاہتا کہ کوئی ایسی فلم بنائوں جس سے یہ ویرانی ختم ہوجائے ، مگراچھے فلمساز اورفنانسرز کے نہ ہونے کی وجہ سے یہ فی الحال ممکن نہیں لگتا۔ ان خیالات کا اظہار ہدایتکارہ سنگیتا نے گزشتہ روز لاہور میں شوبزصحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ میں فلم انڈسٹری کے شدیدبحران کی وجہ سے کراچی چلی گئی ہوں لیکن وہاں میرا دل نہیں لگتا۔ حالانکہ وہاں پرنہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے اورنہ ہی گیس کی مگر زندہ لوگوںکاشہر اور فلم انڈسٹری کا دل لاہور تمام مسائل سے دوچارہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی سپورٹ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ اب اختلافات کا نہیں بلکہ سوچ وچارکا وقت ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی بھی وقت نہیں گزارا۔ ہمیں نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ اچھے موضوعات پر فلمیں بنانا چاہئیں، جس کے مثبت نتائج ملیں گے۔ انھوں نے کہا کہ مجھے بہت سے فلمساز فارمولا فلمیں بنانے کے لیے رابطہ کرتے ہیں ،مگرنے کچھ عرصہ پہلے فارمولافلمیںبنانے سے انکارکردیا تھا اورتاحال اپنی بات پرقائم ہوں۔ آخر میں سنگیتا نے بتایا کہ وہ علاج کے لیے آئندہ ہفتے بھارت روانہ ہو رہی ہیں میری عوام اور پرستاروں سے درخواست ہے کہ وہ اللہ تعالی سے میری مکمل صحت یابی کی دعا کریں۔