کراچی میں غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کے محبوب کو قتل کردیا
بہن متعدد بار گھر سے بھاگ چکی تھی اور اب اس نے کزن ماجد حسین سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے، قاتل کا بیان
قائد اعظم کالونی میں بھائی نے ماموں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر بہن اور اس کے آشنا پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں آشنا جاں بحق اور بہن کی حالت تشویشناک ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے مبینہ ٹاؤن قائداعظم کالونی میں تیز دھار آلے کے وار سے خاتون اور ایک شخص شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ ماجد حسین ولد شفیع حسین اور خاتون کی 20 سالہ گلناز دختر محمد صدیق کے نام سے کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا ماجد حسین جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جب کہ خاتون گلناز کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ محمد شیراز ولد محمد صدیق نے اپنے ماموں کے ساتھ مل کر غیرت کے نام پر اپنی بہن اور اس سے محبت کرنے والے ماجد حسین کو ایک ساتھ دیکھ کر طیش میں آکر بغدے سے حملہ کر دیا، پولیس نے موقعے پر پہنچ کر گلناز کے بھائی محمد شیراز اور اس کے ماموں رجب علی کو حراست میں لے کر آلہ قتل برآمد کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بہن اور اس کے آشنا پر حملے کا اعتراف بھی کر لیا ہے، ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ اس کی بہن متعدد بار گھر سے بھاگ چکی تھی، اب اس نے کزن ماجد حسین سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے۔