رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ڈھائی کروڑ روپے برآمد
گرفتار ملزمان میں مجید گل، سیف اللہ، سید نور اللہ اور سلمان شاہ شامل ہیں، ایس ایس پی سٹی
رواں سال کی سب سے بڑی چوری میں ملوث 4 ملرمان کو گرفتار کرکے ڈھائی کروڑ روپے برآمد کرلئے۔
ایس ایس پی سٹی کے مطابق کراچی کی مصروف ترین شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر ہونے والی رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں ملوث 4 مزید ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں، اور ان کے قبضے سے چوری شدہ رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سیکورٹی کمپنی کی وین کا ڈرائیور20 کروڑروپے لے کرفرار
ایس ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں مجید گل، سیف اللہ، سید نور اللہ اور سلمان شاہ شامل ہیں، جن سے 2 کروڑ 54 لاکھ روپے نقدی اور 2 لاکھ 10 ہزار روپے مالیت کا سونا برآمد ہوا ہے، گرفتار ملزمان سے دیگر مرکزی ملزمان کے متعلق پوچھ گچھ جاری ہے، 2 سہولت کار ملزمان پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں۔
واضح رہے کہ رواں برس 9 اگست کو آئی آئی چندریگر روڈ پر نجی بینک کا سیکیورٹی گارڈ پیسوں سے بھری گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا، واردات میں ساڑھے 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چوری ہوئی تھی۔