عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
فی تولہ سونا بڑھ کر 112400روپے اور دس گرام سونا اضافے کے بعد 96365 روپے کا ہوگیا
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں فی اونس 4 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی ہوئی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت کم ہو کر1824 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اس کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 96 ہزار 365 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی گولڈ مارکیٹ سے 4000 روپے کم ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔