یکے بعد دیگرے دھماکوں نے آپریشن کی قلعی کھول دی
حافظ نعیم،شہنشاہ نقوی، طاہرالقادری اور متحدہ بین المسلمین فورم کی مذمت
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کراچی کے ایک ہی علاقے میں یکے بعد دیگرے 3 دھماکوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکوں نے کراچی آپریشن کی قلعی کھول کر رکھ دی۔
دھماکوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں،شیعہ علما کونسل کراچی ڈویژن کے صدر علامہ جعفرسبحانی نے کراچی شہر میں رینجرز پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سیکیورٹی اداروں پر حملہ درحقیقت ریاست کیخلاف کھلا اعلان جنگ ہے،پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہرالقادری نے کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر پر بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے، جعفریہ الائنس کے سینئر نائب صدر مولانا حسین مسعودی، مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، سلمان مجتبیٰ نقوی،خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں بم دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
علاوہ ازیں متحدہ بین المسلمین فورم پاکستان نے تمام مکاتبِ فکر کے علما کی جانب سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں شہرِ کراچی میں علی الصبح یکے بعد دیگرے ہونے والے بم ھماکوں کی پُر زور مذمت کی گئی ہے،بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم ان اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنھوں نے جامِ شہادت نوش کیا اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ ان کو اعزازات سے نوازا جائے اور ان کے لواحقین کی بھر پُور امداد کی جائے۔