خود کش حملہ آور کو روکنے والے اہلکاروں کو رینجرز کا اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا جائے گا
حملہ آور نے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سپاہی عمیر اور سب انسپکٹر جاوید نے ناکام بنایا،ترجمان رینجرز
رینجرز کے دونوں اہلکاروں نے اپنی جان دے کر خود کش حملہ ناکام بنادیا ، ان کی بہادری پر اعلیٰ ترین ایوارڈ دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز کے ترجمان میجر سبطین نے بتایا کہ حملہ آور نے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی جسے سپاہی عمیر اور سب انسپکٹر جاوید نے ناکام بنایا ، دونوں اہلکاروں نے حملہ آور کو مشتبہ سمجھتے ہوئے دروازے پر روکا اور تلاشی لینے کی کوشش کی کہ اسی دوران حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑالیا جس سے دونوں اہلکار اور ایک شہری شہید ہوگئے، ترجمان نے مزید بتایا کہ دونوں اہلکاروں کو رینجرز کے اعلیٰ ترین ایوارڈ سے نوازا جائے گا ، اہلکاروں کی نماز جنازہ ملیر میں بھٹائی رینجرز کے ہیڈ کوارٹرز میں ادا کی گئی جس میں اعلیٰ حکام اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی ، ترجمان میجر سبطین نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ پھر رینجرز کو بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنایا گیا ، رینجرز اور کراچی کے شہری دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں ، کراچی میں جاری آپریشن کو مزید تیز کیا جائے گا ۔