مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں ثقلین مشتاق

ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا، ہیڈ کوچ

ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا، ہیڈ کوچ

ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے مصباح اور وقار کیلیے بھاگ جانے کے الفاظ کو نامناسب قرار دے دیا۔

ثقلین مشتاق نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سابق کپتانوں اور کوچز کے لئے بھاگ جانے کے الفاظ مناسب نہیں، مصباح اور وقار کا دستبردار ہونا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح اور وقار بے نقاب ہونے پرمیدان چھوڑکربھاگ گئے،شعیب اختر


ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اعزاز ہے ، پوری توجہ نیوزی لینڈ کی سیریز پر ہے ، مستقبل کی کوچنگ کا بعد میں سوچیں گے، ہار کے خوف سے نکل کر جارحانہ کرکٹ کھیلنا ہو گی ، ہار جیت کی ذمہ داری سینہ تان کر قبول کروں گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مصباح الحق اور وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔
Load Next Story