کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جمشید دستی پر مقدمہ
جمشید دستی اور انکے ساتھیوں پر دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے
مظفرگڑھ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سابق رکن اسمبلی جمشید دستی اور انکے 20 ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق جمشید دستی اور دیگر 20 افراد کے خلاف درج ہونے والے مقدمہ میں روڈ بلاک، ایمپلی فائر ایکٹ اور کورونا ایس او پیز کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
تھانہ چوک قریشی میں جمشید دستی اور انکے ساتھیوں پر دفاع پاکستان کے سلسلہ میں ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ جمشید دستی نے درجنوں گاڑیوں اور رکشوں پر ساؤنڈ سسٹم چلاتے ہوئے روڈ بلاک کر کے نعرے بازی بھی کی۔