کام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ عورت شوہر کی عزت نہ کرے صدف کنول

میں اپنے شوہر کے کام اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہوں، صدف کنول

میں نےدیگر خواتین کو نہیں کہا کہ آپ بھی اپنے شوہر کے جوتے اٹھائیں یا اس کا کام کریں، صدف کنول فوٹوفائل

اداکارہ صدف کنول نے کہا ہے کہ باہرکام کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی عزت نہ کرے۔

حال ہی میں صدف کنول اپنے شوہر شہروز سبزواری کے ہمراہ احسن خان کے شو''ٹائم آؤٹ ود احسن خان'' میں شریک ہوئیں۔ چند روز قبل صدف کنول نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مرد ہونے کے ناطے شوہر کو اعلیٰ مقام حاصل ہونا چاہئے ہمارے شوہر ہماری تہذیب ہیں۔ میں نے شہروز سے شادی کی ہے جس کا مطلب ہے کہ اگر مجھے اس کے جوتے اٹھانے پڑے یا کپڑے استری کرنے پڑے تو میں کروں گی۔

صدف کنول کے اس بیان پر ہنگامہ مچ گیا تھا جہاں کچھ لوگوں نے صدف کو ان خیالات کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا تھا وہیں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔ حال ہی میں احسن خان کے شو میں صدف کنول نے اس بیان کی وجہ سے خود پر ہونے والی تنقید کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا شاید میرے ماڈلنگ کے پس منظر کی وجہ سے لوگوں نے میرے اس بیان پر زیادہ تنقید کی۔

یہ بھی پڑھیں: مرد ہونے کے ناطے شوہر کو اعلیٰ مقام حاصل ہونا چاہیے، صدف کنول


صدف کنول نے کہا لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کیسے اپنے شوہر کے جوتے اٹھاسکتی ہے یا کپڑے استری کرسکتی ہے کیونکہ یہ تو خود اتنی ماڈرن ہے تو یہ اپنے شوہر کے کام کیسے کرسکتی ہے۔ صدف نے کہا اس میں ماڈرن کی بات کہاں سے آگئی یہ تومیری محبت ہے اپنے شوہر کے لیے اور میں ہمیشہ اس کا خیال کروں گی۔

اس موقع پر شہروز سبزاواری نے صدف کنول کا ساتھ دیتے ہوئے کہا صدف میری بیوی ہے میری لائف پارٹنر ہے اگر یہ مجھے کہتی ہے کہ شہروز میرے جوتے لانا تو میں ایک نہیں چار لاؤں گا۔ صدف کنول نے یہاں پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے کام اس لیے کرتی ہوں کیونکہ میں اس سے محبت کرتی ہوں اور میں نےدیگر خواتین کو نہیں کہا کہ آپ بھی اپنے شوہر کے جوتے اٹھائیں یا اس کا کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: صدف کنول کے شوہرسے متعلق خیالات پر اسے مبارکباد دی، خلیل الرحمان قمر

صدف کنول کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے خاص طور خواتین نے میرے شوہر سے متعلق خیالات پر اسلیے زیادہ تنقید کی کہ انہوں نے میری باتوں کو دل پہ لے لیا تھا۔ کیونکہ میں ایسی لگتی نہیں ہوں جیسے مجھے کوئی کام کرنا نہیں آتا لیکن میں گھر کے سارے کام کرنا جانتی ہوں۔

صدف کنول نے آدمی اور عورت کے باہر کام کرنے کے بارے میں کہا میں بھی کام کرتی ہوں اور شہروز بھی کام کرتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں اسے کم عزت دوں یہ غلط ہے۔ یہ نہیں ہونا چاہئے کہ بیوی اپنا کھانا خود گرم کرے اور شوہر اپنا کھانا خود گرم کرے۔
Load Next Story