کورونا وائرس پھیلانے کے جرم میں شہری کو 5 سال قید کی سزا
لی وان کی وجہ سے 8 افراد کورناوائرس کا شکار ہوئے جس میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا
ویتنام میں عدالت نے ایک شخص کو کورونا وائرس پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا دیدی۔
ویتنام میں ایک شخص کو قرنطینہ توڑ کر کورونا وائرس پھیلانے کے جرم میں 5 سال قید کی سزا دیدی گئی، عدالتی رپورٹ کے مطابق 28 سالہ لی وان ترائی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود 21 دن کا قرنطینہ مکمل کیے بغیر اپنے شہر واپس آگیا اور راستے میں دیگر افراد لی وان کی وجہ سے وائرس کا شکار ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لی وان کی وجہ سے 8 افراد کورناوائرس کا شکار ہوئے جس میں سے ایک شخص وائرس سے ہلاک ہوگیا جس پر عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی۔