ملکی اور غیر ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت اب بھی دبئی کی گولڈ مارکیٹ سے کم ہے، ذرائع
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالر کمی کے بعد 1812 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔ جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے۔
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کی کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 1 لاکھ 12 ہزار اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر96 ہزار 22 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سونے کی مقامی قیمت اب بھی دبئی کی گولڈ مارکیٹ سے 4000 روپے کم ہے۔ تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے1430 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1226روپے پر مستحکم رہی۔