ابھرتی معیشتوں سے پاکستان کے اخراج پر شہبازشریف کا اظہار تشویش
مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں، شہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ابھرتی معیشتوں کی فہرست سے پاکستان کے اخراج پر شدید اظہار تشویش کیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا نام ابھرتی ہوئی معیشتوں کی فہرست سے نکلنا افسوسناک اور باعث تشویش ہے، معیشت سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی تنزلی عوام کو درپیش شدید مشکلات اور مصائب کا اعتراف ہے، مورگن سٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی اچھی خبر نہیں، 'ایم ایس سی آئی' کا پاکستان کو 'فرنٹئیر مارکیٹس' میں شمار کرنا ملکی معاشی بدحالی کا اعلان ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دور میں پاکستان کو دنیا کی 20 ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار کیاگیا، تین سال میں پاکستان کا معاشی ترقی اور عالمی سطح پر سرمایہ کاری کے لئے سازگار ملک ہونے کا درجہ بھی چھن گیا، جس پر افسوس ہے، مورگن درجہ بندی تصدیق کررہی ہے کہ پاکستان کی معیشت کا حجم سکڑ چکا ہے اور سرمائے کی قلت کا سامنا ہے، یہ عالمی درجہ بندی اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ حکومتی معاشی اعدادوشمار عالمی سطح پر مسترد ہوئے ہیں۔