اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری

پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کر دی ہے

پراسیکیوشن نے دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کر دی ہے - فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
عدالت نے مسجد وزیر خان میں رقص کرنے اور ویڈیو بنانے کے کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جویریا منیر بھٹی نے ملزمان کے خلاف کیس پر سماعت کی جس میں پراسیکیوشن نے بتایا کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے مسجد وزیر خان میں ڈانس کیا اور ویڈیو بنائی، ملزمان کی اس حرکت سے مسجد کی بے حرمتی ہوئی۔ پراسیکیوشن نے استدعا کی کہ عدالت دونوں ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کی مسجد میں گانے کی ویڈیو وائرل


جوڈیشل مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کے غیر حاضر ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر صبا قمر اور بلال سعید کے گانے کی ریکارڈنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں تاریخی مسجد وزیر خان کے تقدس کو پامال کیا گیا تھا۔ ویڈیو پر سماجی اور مذہبی حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر اس کی بھرپور مذمت کی گئی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف مقدمہ درج

مسجد وزیر خان کے تقدس کی پامالی کرنے پر اداکارہ اور گلوکار کے خلاف فرحت منظور خان کی مدعیت میں لاہور کے اکبری تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا۔
Load Next Story