کینیڈا میں ویکسین کیخلاف مظاہرہ کرنے والوں کا جسٹن ٹروڈو پر پتھراؤ

حکومت نے سرکاری ملازمین کی اکتوبر تک ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی جس کے بعد ملازمت سے برطرف کردیا جائے گا

کینیڈا میں سرکاری ملازمین کیلیے ویکسینیشن لازمی ہے، فوٹو: فائل

کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو پر انتخابی مہم کے دوران زبردستی ویکسین لگوانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے پتھر برسائے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو انتخابی مہم کے سلسلے میں کینیڈا کے شہر لندن اونٹاریو گئے تھے جہاں زبردستی ویکسین لگوانے اور کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے اُن پر پتھر برسائے۔

مظاہرین کی جانب سے پتھر مارنے پر سیکیورٹی اہلکار نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو حصار میں لے لیا اور جائے وقوعہ سے روانہ ہوگئے۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق وزیرعظم بالکل خیریت سے ہیں۔

لندن اونٹاریو ست روانگی کے دوران طیارے میں صحافیوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے بتایا کہ پتھراؤ شاید ان کے کندھے پر چوٹ آئی ہو۔ انھیں ایسا محسوس ہو رہا ہے۔


یہ پہلی مرتبہ نہیں جب انتخابی مہم کے دوران جسٹن ٹروڈو کو ویکسین کے مخالفین کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا ہو، ایک ہفتے قبل بھی ایسے ہی ایک احتجاج کے باعث انتخابی جلسے کو منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔

 

 

ویکسین لگوانے کے خلاف مظاہروں میں شدت گزشتہ ماہ اس حکومتی اعلان کے بعد آئی جس میں تمام سرکاری ملازمین بشمول وفاقی شعبوں میں کام کرنے والے ریگولر ملازمین کو اکتوبر کے آخر تک حفاظتی ٹیکے لگوانے یا نوکریوں سے ہاتھ دھونے کا آپشن دیا گیا تھا۔
Load Next Story