راولپنڈی مدرسہ طالبہ زیادتی کیس معلمہ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

خاتون ملزمہ کو14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے

تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان کے پانچ پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

راولپنڈی مدرسہ طالبہ زیادتی کیس میں ملزمہ عشرت حنیف کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی مدرسہ طالبہ زیادتی کیس کی سول جج علاقہ مجسٹریٹ آصف اقبال نے درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں خاتون ملزمہ عشرت حنیف کا جسمانی ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کردی گئی۔


عدالت نے کہا کہ خاتون ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی کوئی وجہ نہیں، پولیس جیل جاکر تفتیش کرسکتی ہے۔ خاتون ملزمہ کو14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے اورملزمہ کو دوبارہ 22 ستمبرکودوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

دوسری جانب مرکزی ملزم پرنسپل مفتی شاہ نوازکا 2 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا گیا اورملزم کودوبارہ 11 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ تفتیشی ٹیم نے دونوں ملزمان کے پانچ پانچ دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
Load Next Story