شرمیلا فاروقی کو گارڈ نے بغیر ویکسین کارڈ ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا
شرمیلا فاروقی نے ویکسین کارڈ کے بغیر ریسٹورنٹ میں داخلہ نہ دینے پر گارڈ کی تعریف کی
کورونا ویکسین کارڈ نہ دکھانے پر شرمیلا فاروقی کو گارڈ نے ریسٹورنٹ میں داخلے سے روک دیا تاہم اس پر رہنما پیپلز پارٹی نے گارڈ کی فرض شناسی کی تعریف کی۔
رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ریسٹورنٹ گارڈ کے ہمراہ سیلفی شیئر کی ہے اور لکھا ہے کہ بغیر ویکسین کارڈ کے ریسٹورنٹ میں داخلے سے ہمیں روکا گیا۔ انہوں نے گارڈ کی فرض شناسی کی تعریف کی اور لکھا کہ ایسے ہیروز قوانین کے نفاذ میں مدد کرتے ہیں۔
شرمیلا فاروقی گزشتہ کچھ روز سے خبروں میں ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے اداکارہ اقرا عزیز کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اقرا عزیز نے انسٹاگرام پر یاسر حسین اور بیٹے کبیر حسین کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ انہیں یاسر حسین پر بہت فخر ہے، یہ پہلی دفعہ ہے جب یاسر نے بیٹے کے کپڑے تبدیل کیے، یاسر نے میرے ماں بننے کے سفر میں بہت مدد کی۔

تصویر پر شرمیلا فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ آپ کے شوہر کام کر رہے ہیں تاہم اس میں فخرکرنے کی کوئی بات نہیں، بچوں کی پرورش جتنی ماں کی ذمہ داری ہوتی ہے اتنی ہی والد کی بھی ہوتی ہے۔
شرمیلا فاروقی کا مزید کہنا تھا کہ میرے شوہر بیٹے کو نہلاتے ہیں اور ڈائیپرز بھی تبدیل کرتے ہیں، اس کے علاوہ کھانا بھی کھلاتے ہیں اور بچے کو اسکول بھی چھوڑ کر آتے ہیں۔