راولپنڈیاسلام آبادپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرٹرانسپورٹرزکی ہڑتال
ہڑتال کے دوران ٹرانسپورٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ٹائر جلا کر روڈ بھی بلاک کی ۔
TOKYO:
متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے ملازمین، طلبا اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔
ٹرانسپورٹرز کے مطابق حکومت جب تک پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی قیمتوں میں اضافہ اور ٹرانسپورٹ پر لگنے والے ٹیکس کو واپس نہیں لیتی ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، متحدہ ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے چئیرمین ملک محبوب اعوان کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ کی صنعت آئے روز پیٹرولیم مصنوعات اور سی این جی قیمتوں میں اضافے کے باعث تباہ ہوتی جارہی ہے، ہزاروں خاندان فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں،اس لئےاب بس اسٹاپس پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے ۔