قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے

حکومت پاکستان نے رحیم اللہ یوسف زئی کو 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا

حکومت پاکستان نے رحیم اللہ یوسف زئی کو 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا

قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسف زئی انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر صحافی وتجزیہ کار اور افغان امور کے ماہر رحیم اللہ یوسفزئی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کا نماز جنازہ کل آبائی علاقے مردان میں ادا کی جائے گی۔ سینئر صحافی کو القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے انٹرویو کی وجہ سے شہرت ملی۔


رحیم اللہ یوسف زئی روزنامہ جنگ، ٹائم میگزین، بی بی سی اردو، بی بی سی پشتو سمیت مختلف صحافتی اداروں کے ساتھ منسلک رہے۔ حکومت پاکستان نے ان کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں رحیم اللہ یوسف زئی کو 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009 میں ستارہ امتیاز سے نوازا۔

دوسری جانب وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سنئیر صحافی اور تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر افسوس کا اظہار، اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعلی کا مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ رحیم اللہ یوسفزئی صحافت کے شعبے میں ادارے کی حیثیت رکھتے تھے، ان کی وفات سے صوبے کی صحافتی میدان میں پیدا ہونے والا خلا پر نہیں ہوسکے گا، صحافت کے شعبے میں آپ کی گرانقدر خدمات کو عرصہ دراز تک یاد رکھا جائے گا، مرحوم ایک منجھے ہوئے صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک انتہائی نفیس اور شریف النفس انسان تھے۔
Load Next Story