یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی و تیل سمیت مختلف اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

مکس کھیر، کالی مرچ، ٹماٹر کیچپ سمیت مختلف برانڈز کے ٹشو پیپرز، صابن، مسالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے

مکس کھیر، کالی مرچ، ٹماٹر کیچپ سمیت مختلف برانڈز کے ٹشو پیپرز، صابن، مسالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے (فوٹو : فائل)

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی، آئل، مکس کھیر، مرچیں، کسٹرڈ سمیت مختلف برانڈز کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق مختلف برانڈڈ گھی کے پانچ کلو پیکٹ پر 90 روپے اضافہ کیا گیا اب پانچ کلو کے برانڈڈ گھی کی قیمت 1630 روپے سے بڑھ کر 1720 روپے ہوگئی۔ اسی طرح برانڈڈ کوکنگ آئل کے پانچ کلو ٹن پر70 روپے اضافہ کیا گیا اور نئی قیمت 1650 روپے سے بڑھ کر 1720 روپے ہوگئی۔


اسی طرح مکس کھیر 310 گرام کے اکانومی پیک کی نئی قیمت 10 روپے اضافے سے 162 روپے، 50 گرام کالی مرچ 10 روپے اضافے سے 119 روپے، 3.5 کلو گرام ٹماٹو کیچ اپ 52 روپے اضافے سے 630 روپے اور 120 گرام کسٹرڈ 10 روپے اضافے سے 55 روپے کی ہوگئی۔

دریں اثنا مختلف برانڈز کے ٹشو پیپرز، صابن اور مسالہ جات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔
Load Next Story