بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری

بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کے نرخ میں اضافے کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا۔


نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سی پی پی اے -جی نے 1 روپے 47 پیسےفی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے یکم ستمبر 2021 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، جس کی روشنی میں قیمت بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

اس اضافے کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، جبکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔
Load Next Story