بھارت میں کشتی کے دوران گردن ٹوٹنے سے پہلوان ہلاک ویڈیو وائرل
گردن ٹوٹنے کے باعث پہلوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا
بھارتی ریاست اترپردیش میں کشتی کے دوران ایک پہلوان زمین پر گردن کے بل پٹخے جانے کے باعث موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مراد آباد میں مقامی پہلوان ساجد اور اترکھنڈ سے آئے مہیش کے درمیان مقابلہ تھا۔ کشتی کے دوران ساجد نے مہیش کو زمین پر پٹخا جس سے اس کی گردن ٹوٹ گئی۔
ساجد نے گنتی پوری ہونے کے بعد مہیش کو جگانے کے لیے منہ کو ہلایا لیکن اس کے بعد مہیش اُٹھ نہ سکا۔ منتظمین نے مہیش کو کھڑا کرنے کی کوشش کی لیکن یہ کوشش ناکام ثابت ہوئی۔
پہلوان مہیش کو اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ لاش کو رشتے داروں کے حوالے کر دیا گیا تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ مہوش کی موت لڑائی کے دوران گردن ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی یا کسی اور وجہ سے ہوئی تھی۔