محکمہ خوراک بلوچستان میں کروڑوں کا غبن اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکو7سال قید

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 29 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، تر جمان نیب

اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 29 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی، تر جمان نیب ۔ فوٹو : فائل

محکمہ خوراک بلوچستان میں کروڑوں روپے غبن کا جرم ثابت ہونے پر کوئٹہ کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 7 سال قید اور 29 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔


تر جمان نیب بلوچستان کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشکر خان کو 7سال قید اور 29کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی، ملزم نے ہزاروں کی تعداد میں گندم کی بوریوں میں خرد برد کی تھی اور قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخ کرکے جیل منتقل کرنے کے احکا مات بھی جاری کئے، نیب کے قانون کے مطابق ملزم دس سال کے لئے کسی بھی عہدے کے لئے نا اہل تصور کیا جائے گا، ملزم کسی بھی بینک سے کسی قسم کا قرض اور مالی فائدہ نہیں حاصل کر سکے گا۔
Load Next Story