سرفراز احمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے محمد حارث
سلیکشن کمیٹی نے سرفرازکی جگہ موقع دیا ہے توسخت محنت کرکے ان کے اعتماد پرپورا اترنے کی کوشش کروں گا، محمد حارث
LONDON:
نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمد حارث کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے۔
نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمد حارث کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے۔ رضوان کے ساتھ پشاور کے ایک ہی کلب میں پریکٹس کرتے ہیں، ان سے کافی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہم تینوں میں سے کوئی بھی کھیلے، مقصد پاکستان کے لیے زبردست پرفارم کرنا ہے، سلیکشن کمیٹی نے سرفرازکی جگہ موقع دیا ہے توسخت محنت کرکے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔
محمد حارث نے کہا کہ پشاورکے قریبی علاقے میں کھیلنے کی سہولیات نہ ہونے پرٹیپ بال سے ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے پشاور شفٹ ہوا، جس کلب میں کھیلتا ہوں، وہاں محمد رضوان بھی پریکٹس کرتے ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی، کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی بہتری لانے کے لیے سخت محنت کا پھل قومی ٹیم تک رسائی کی صورت میں ملا ہے۔ اعزازکی بات ہے کہ بہت جلد پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا ہوا۔