شاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزکی بھی وزیراعظم سے عمرشریف کے لیے اپیل
عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، اہلیہ
مایہ نازکرکٹرشاہد آفریدی سمیت دیگراسٹارزنے وزیراعظم سے اپیل کی ہے کہ وہ معروف کامیڈی اداکارعمر شریف کے علاج کے لیے ہرممکن کوشش کریں۔
عالمی شہرت یافتہ کامیڈین عمرشریف کی طبیعت سے متعلق کافی ویڈیوزسوشل میڈیا پرموجود ہیں جن میں اداکارخاصے علیل دکھائی دے رہے ہیں۔
دل کے عارضے میں مبتلا اداکار نے وزیراعظم سے بھی اپیل کی تھی کہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ مجھے علاج کے لیے باہرملک جانا چاہئے، عمران خان صاحب جب بھی آپ نے مجھے فون کیا ہے۔ میں نے ہمیشہ آپ کی آوازپرلبیک کہا ہے اسی لیے مجھے یقین ہے آپ بھی میری آوازپرلبیک کہیں گے۔
اداکارکی ایک اورویڈیووائرل ہورہی ہے جس میں ان کی اہلیہ ان سے بات کررہی ہیں اورویڈیومیں عمر شریف شدید علالت کا شکارہیں۔
ان کی اہلیہ کا عمرشریف کے متعلق کہنا تھا کہ عمر شریف کیلئے اگلے 24 گھنٹے بہت اہم ہیں، ہمیں عمر شریف کیلئے ایئرایمبولینس کی بھی ضرورت پڑے گی کیونکہ ان کی حالت ایسی نہیں کہ وہ عام فلائٹ میں سفرکرسکیں۔
اس متعلق شاہد آفریدی نے بھی وزیراعظم سے اپیل کی کہ وہ عمرشریف کے لیے ویزے کے معاملے کو لے کر ہدایات جاری کریں، عمر شریف ہمارا اثاثہ ہیں جو اس وقت شدید علیل ہیں۔
دوسری جانب عدنان صدیقی نے بھی وزیر اعظم سے درخواست کی کہ وہ عمر شریف کے ویزے کے معاملے کو لے کرکچھ کریں اس سے قبل کہ دیرہوجائے۔
اس وقت شاہد آفریدی اورعدنان صدیقی دونوں ہی امریکا میں موجود ہیں اور دونوں نے ہی اپنی جانب سے مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔