لاہور میں خواتین سے زیادتی کے پچاس فیصد مقدمات جھوٹے نکلے
61 بے گناہ افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے
صوبائی دارالحکومت میں خواتین سے زیادتی کے پچاس فیصد مقدمات جھوٹے نکلے۔
رواں سال شہر کے تھانوں میں 368 مقدمات درج کیے گئے جن میں سے 113 کیسز زیر سماعت ہیں۔ پولیس نے 86 مقدمات کے چالان مکمل کرکے عدالتوں میں جمع کروائے جبکہ عدم پیروی ، صلح اور تفتیش کی بنیاد پر 101 مقدمات کو خارج کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں خاتون پولیس افسرسے زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیارکرگیا
درج مقدمات میں سے 42 خواتین نے اپنا میڈیکل ہی نہ کرایا اور بے گناہ 61 افراد کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرائے گئے ۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق نامعلوم 72 ملزمان کو پولیس تاحال گرفتار نہ کرسکی جبکہ 14 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔