سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

علیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کی اجازت مانگ لی

علیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کی اجازت مانگ لی

ISLAMABAD:
سینئر صوبائی وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔

علیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کی اجازت مانگ لی۔ انہوں نے بتایا کہ چار ہفتے پہلے میں نے وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے استعفے کی اجازت مانگی، جب بھی اجازت ملی گی وزارت چھوڑ دوں گا۔ علیم خان نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے وزارت چھوڑنا چاہتے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: علیم خان کے خلاف دہشتگردی، قتل سمیت 10 سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

ذرائع کے مطابق چند روز قبل عبدالعلیم خان نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اپنا استعفی پیش کیا تھا لیکن وزیراعظم عمران خان نے انہیں استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا تھا، انہیں وزیراعظم کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
Load Next Story