پنجاب کے کئی شہروں میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش 7 جاں بحق
لاہور میں 2 دن میں 300 ملی میٹر بارش ریکارڈ، معمولات زندگی متاثر۔
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں دوسرے روز بھی موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا تاہم اسی دوران 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاہور میں مسلسل کئی گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، انڈر پاسز اور شاہراہوں پر پانی جمع ہو گیا، دوسرے روز بھی معمولات زندگی اور ٹریفک کا نظام بری طرح متاثر رہا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں کھڑے پانی میں بند ہوتی رہیں۔
لاہور میں دو روز میں 300 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، یہ سلسلہ رات گئے شروع ہوا جو صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہا،ادھر لیسکو کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر رہا اورفیڈرز ٹرپ کرنے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا سلسلہ مزید 24 گھنٹے جاری رہے گا،مصری شاہ کے علاقے چمڑا منڈی ریلوے کالونی میں بارش کے باعث خستہ حال سرکاری کوارٹر کی چھت گر گئی،ملبے تلے دب کر 70 سالہ خاتون رحمت بی بی جاں بحق ہوگئی، نواں کوٹ میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
قصورسے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق نواحی گاؤں بھیڈیاں کلاں میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 2بہنیں جاں بحق ہو گئیں، قصور کے علاقے شفیع والا چوک میں بارش کے دوران آٹھ سالہ محمد عامر سیوریج کے کھلے مین ہول، نتھو والا پل کراس کرتے ہوئے رینجرز کا حولدار شہباز جبکہ چاہ روٹ سنگھ والا میں پندرہ سالہ حرمین روہی نالہ میں ڈوب گئے۔