شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے پاکستان پرامریکا کا کوئی دباؤ نہیں دفتر خارجہ
امریکا سےاسٹریٹجک مذاکرات کے دوران سرحد پار دہشت گردی پربات نہیں ہوئی لیکن پاکستان کو اس پر تشویش ہے، تسنیم اسلم
دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے لئے پاکستان کو کسی بھی قسم کے امریکی دباؤ کا سامنا نہیں۔
دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ پاک بھارت مذاکراتی عمل کو دوبارہ شروع کرنے اور خطے میں پائیدار امن کے لئے جامع مذاکرات کی جلد بحالی کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کرتا رہا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کی جانب سے مسئلہ کشمیر سمیت تمام حل طلب مسائل کے حل کے لئے باہمی مذاکرات پر حامی بھرنا خوش آئند ہے جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔
تسنیم اسلم نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب باہمی تجارتی عمل کومنشیات اسمگلنگ جیسے واقعےسے بند نہیں ہونا چاہئے، بھارت منشیات کی اسملنگ کے الزام میں گرفتار ٹرک ڈرائیور کو پاکستان کے حوالے کرے اورامید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا۔
دفتر خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن میں گزشتہ دنوں ہونے والے پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات میں اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے امور پر بات کی گئی۔ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کے معاملے پر پاکستان کو امریکی دباؤ کا سامنا نہیں، شکیل آفریدی کا معاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جسے ہم ملکی قوانین کے مطابق حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا سے اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران سرحد پار دہشت گردی کے معاملے پر بات نہیں ہوئی لیکن پاکستان کو اس پر تشویش ہے۔