پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے شیخ رشید

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکن کمیشن کے تحفظات دور کئے جائیں گے، وزیر داخلہ

پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو، شیخ رشید فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کی دلچسپی صرف امن و استحکام ہے، پاکستان دنیا کے ساتھ امن و امان کی بات کرے گا، ہم نے امن کی خاطر طالبان کو امریکا کے ساتھ بٹھایا، پاکستان نے آٹھ سے دس ہزار افراد کو افغانستان سے نکال کر دوسرے ممالک تک پہنچایا، کل دنیا کے 8 انٹیلی جنس چیف پاکستان آئے، بھارت میں صف ماتم بچھا ہوا ہے۔ بھاتی میڈیا جھوٹ اگل رہا ہے اور چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندیاں لگانے کی بات کررہا ہے، مودی پنج شیر کی من گھرت کہانیاں چلا رہا ہے۔


شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے اکاؤنٹس منجمد کرنا کوئی دانشمندی نہیں، دنیا سے اپیل کرتے ہیں کہ افغانستان کے اکاؤنٹ بحال کئے جائیں، پاکستان نے افغان سرحد پر باڑ اس لیے لگائی تاکہ دہشت گردی نہ ہو، پورے پاکستان میں کہیں افغان مہاجر کیمپ نہیں، جو لوگ چوری چھپے پاکستان آئے تھے انہیں اسی راستے واپس بھجوادیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکن کمیشن کے تحفظات دور کئے جائیں گے، اپوزیشن جماعتیں ہمارے خلاف نہیں بلکہ الیکشن مہم پر ہیں۔
Load Next Story