کوہستان ویڈیو اسکینڈل 3 بھائیوں کے قتل میں ملوث مجرمان کو موت اور عمر قید کی سزا
عدالت نے ایک مجرم کو سزائے موت جبکہ 4 کو عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 2،2 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا
کوہستان ویڈیو اسکینڈل میں 3 بھائیوں کے قتل میں ملوث ایک مجرم کو سزائے موت اور 5 کو عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
کوہستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار محمد ارشاد نے کیس کی سماعت کی جہاں بالآخر مقدمہ چلنے کے ایک سال بعد الزام ثابت ہونے پر مختصر ولد سکندر خان کو سزائے موت جبکہ شمس الدین طاؤس، مولانا یادوال، اول خان اور جن تاز خان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی اور ملزمان کو 2،2 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا جبکہ دیگر 6 ملزمان کو بری کردیا گیا۔ مجرمان ویڈیو میں رقص کرنے والے 2 لڑکوں کے 3 بھائیوں کے قتل میں ملوث اور ویڈیو میں موجود خواتین کے رشتے دار تھے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل صوبہ خیبر پختونخوا کے دورافتادہ ضلع کوہستان میں ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں 2 لڑکوں کو رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا جبکہ 5 خواتین ان کے رقص پر تالیاں بجا رہی تھیں، ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد علاقے کے جرگے نے ویڈیو میں نظر آنے والے لڑکوں اور خواتین کو موت کی سزا سنائی تھی تاہم لڑکے علاقے سے بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ خواتین تاحال لاپتہ ہیں۔