لاہور میں شدید دھند کے باعث ایئرپورٹ اور موٹروے بند ٹرینوں کی آمدورفت متاثر

حد نگاہ صفر ہونے کے باعث لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی، ملتان اور اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا ہے

شدید دھند کے باعث موٹر وے کو لاور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے اور موٹر وے پر تمام گاڑیوں کو متبادل راستے کے لیے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ فوٹو : فائل

شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں دھند کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس کے باعث ایئرپورٹ اور موٹر وے کو بند کردیا گیا جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بند کردیا گیا ہے اور تمام گاڑیوں کو متبادل راستے کے لیے جی ٹی روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ہے، دھند کی وجہ سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی بند کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا، دھند کے باعث لاہور آنے والی پروازوں کو کراچی، ملتان اور اسلام آباد کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ لاہور سے اندرون اور بیرون ملک جانے والی 15 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

شدید دھند کے نتیجے میں ٹرینوں کی آمد ورفت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے جس کے باعث نہ تو ٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر روانہ ہورہی اور نہ ہی پہنچ رہی ہیں۔
Load Next Story