فلپائن کی فوج کا آپریشن کے دوران 40 سے زائد علیحدگی پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
فوج کا یہ دعویٰ کہ کارروائی کے دوران 40 سے زائد باغی ہلاک ہوئے قطعی بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی ہے، ترجمان باغی گروپ
فلپائن کی فوج نے گزشتہ 2 روز سے باغیوں کے خلاف جاری آپریشن میں 40 سے زائدہ علیحدگی پسندوں کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔
فلپائن کے فوجی حکام کا کہنا تھا کہ امن معاہدے کی مخالفت کرنے والوں کے خلاف 2 روز سے جاری آپریشن میں باغیوں نے جس علاقے پر قبضہ کیا تھا اس کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے جب کہ اس دوران ایک بم بنانے کی فیکٹری بھی قبضے میں لی گئی۔ حکام کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی کے دوران 40 سے زائد علیحدگی پسند مارے گئے جب کہ ایک فوجی ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔
دوسری جانب باغیوں کے ترجمان ابو مصری نے کہا ہے کہ لڑائی کے دوران 6 باغی ضرورزخمی ہوئے تاہم فوج کا یہ دعویٰ کہ کارروائی کے دوران 40 سے زائد باغی ہلاک ہوئے قطعی بے بنیاد اورجھوٹ پر مبنی ہے۔
واضح رہے کہ فلپائن میں موجود کئی باغی گروپوں نے مورو اسلامک لبریشن فرنٹ اور حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کے خلاف فلپائنی افواج اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔