پاراچنار طوری مارکیٹ میں دھماکا 16 افراد جاں بحق 62 زخمی

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا مارکیٹ میں کھڑی کارمیں ہوا۔پولیس اورسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکا مارکیٹ میں کھڑی کارمیں ہوا۔ فوٹو : فائل

LONDON:
طوری مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 16افراد جاں بحق اور 62 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوزکے نمائندے مہدی حسین کے مطابق دھماکا خیزمواد کشمیر چوک پرکھڑی گاڑی میں رکھاگیا تھا،زخمیوں کو ریسکیوٹیموں اورمقامی لوگوں نے اپنی مددآپ کے تحت ایجنسی ہیڈ کوارٹراسپتال منتقل کیا۔دھماکے سے کئی دکانیں اور 3 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔۔

پولیٹیکل انتظامیہ نے علاقے کو گھیرے میں لے کرشواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی۔
Load Next Story