یو اے ای میں باپ کو قتل کرنیوالے بیٹے کو سزائے موت سنادی گئی

نوجوان نے رمضان کے مہینے میں والد کو بہیمانہ انداز میں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا

نوجوان نے رمضان کے مہینے میں والد کو بہیمانہ انداز میں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا فوٹو: فائل

GILGIT:
متحدہ عرب امارات کی عدالت نے والد کو قتل کرنے کے جرم میں بیٹے کو سزائے موت سنادی۔

العربیہ نیوز کے مطابق ابوظہبی کے شہر العین کی عدالت نے ایک نوجوان کو اپنے والد کے قتل کے جرم میں سزائے موت سنادی۔ نوجوان نے رمضان کے مہینے میں والد کو بہیمانہ انداز میں تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا اور اس پر 36 وار کیے۔


مجرم نے اپنے بھائی کو والد کو اسپتال لے جانے سے روک دیا جس کے لیے اس نے اپنی بھائی کی گاڑی کو توڑ پھوڑ کرکے شدید نقصان پہنچایا۔

مجرم منشیات کا عادی ہے جس کے لیے اپنے والد سے پیسے مانگتا تھا اور پیسے نہ دینے پر والد پر تشدد بھی کرتا تھا۔ وہ اس سے پہلے بھی منشیات استعمال کرنے کے جرم میں سزا کاٹ چکا ہے۔
Load Next Story