پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں کیوی کوچ

دو طرفہ سیریز میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوگا، گلین پوکنل

دنیا بھر میں اب لیگ کرکٹ کا ہی زمانہ ہے، کیوی کوچ فوٹو: فائل

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ گلین پوکنل نے کہا ہے کہ کیوی ٹیم 18 سال بعد پاکستان آئی ہے اور کھلاڑی سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔

راولپنڈی میں ورچوئل پریس کانفرنس کے دوران گلین پوکنل نے کہا کہ بنگلا دیش میں وائٹ بال کرکٹ کھیلنے کی اچھی پریکٹس ہوئی ہے، پاکستان میں بنگلا دیش سے بہتر وکٹیں ہیں، پاکستان میں عمومی طور پر وکٹیں فلیٹ ہوتی ہیں، ٹریننگ سیشن میں معلوم ہوا کہ وکٹ پر فاسٹ بولر کو مدد ملے گی۔


گلین پوکنل نے کہا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، ٹام لیتھم اچھے کھلاڑی اور کپتان ہیں، پاکستان میں اٹھارہ سال بعد آئے ہیں اور سیریز جیتنے کے لیے پرجوش ہیں۔ پاکستان کا دورہ کرنے پر بہت خوشی ہے، دو طرفہ سیریز میں کھلاڑیوں کا جوش و جذبہ کم نہیں ہوگا۔

کیوی کوچ کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب لیگ کرکٹ کا ہی زمانہ ہے، کھلاڑیوں کو سوچنا چاہیے کہ لیگ کھیلنی ہے یا ملک کے لیے کھیلنا ہے۔
Load Next Story