سابق افغان وزیر خارجہ کے گھر سے شراب کی بوتلیں برآمد ویڈیو وائرل

صلاح الدین ربانی سابق افغان صدر اور سویت یونین کیخلاف جنگ کے کمانڈر برہان الدین ربانی کے بیٹے ہیں

صلاح الدین ربانی سابق افغان صدر اور کمانڈر برہان الدین ربانی کے بیٹے ہیں، فوتو: فائل

افغانستان کے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کے گھر سے غیر ملکی شراب کی بوتلوں کا ذخیرہ ملا ہے۔

سوشل میڈیا پر کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب طالبان افغانستان کے سابق حکمرانوں کی عیاشیوں اور مادہ پرستی کو بے نقاب نہ کرتے ہوں۔ کسی کا محل عالیشان اور قیمتی اشیاء سے مالا مال ہے تو کسی کے وسیع و عریض گھر سے ڈالرز اور سونے کے سکے برآمد ہو رہے ہیں۔

قبل ازیں عبد الرشید دوستم کے محل نما گھر اور نائب صدر امر اللہ صالح کے گھر سے ڈالرز کی برآمدگی کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہو چکی ہیں جب کہ ایسی خبریں بھی زیر گردش رہی ہیں کہ اشرف غنی ملک سے فرار ہوتے ہوئے ڈالرز سے بھرے سوٹ کیس اور ہیلی کاپٹر ساتھ لیکر گئے ہیں۔




آج بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں طالبان کی طرح دکھائی دینے والے چند لوگ ایک گھر میں داخل ہو رہے ہیں اور ایسے کمرے میں جاتے ہیں جہاں لاتعداد اور قسم قسم کی شراب کی بوتلیں رکھی ہوئی ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : امراللہ صالح کے گھر سے لاکھوں ڈالرز اور سونا برآمد، ویڈیو وائرل

ساتھ ہی ساتھ ویڈیو ریکارڈ کرنے والا یہ بھی بتا رہا ہے کہ یہ گھر سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا ہے جو ملک سے جاچکے ہیں تاہم پیچھے یہ جائیداد چھوڑ گئے ہیں۔

صلاح الدین ربانی سابق افغان صدر اور سویت یونین کیخلاف جنگ لڑنے والے کمانڈر برہان الدین ربانی کے صاحبزادے ہیں۔

ویڈیو کے حوالے سے سابق وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی کا ردعمل سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ویڈیو کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہوسکی ہے۔
Load Next Story