ٹنڈو جام حیسکو نے نادہندگی پر10دیہات کی بجلی کاٹ دی

مذکورہ دیہات پر 5 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے، ایس ڈی او خرم قریشی

مذکورہ دیہات پر 5 لاکھ روپے واجب الادا ہیں، بجلی چوری برداشت نہیں کریں گے، ایس ڈی او خرم قریشی

حیسکو ٹنڈوجام کا نادہندگان اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن ، 10 دیہات کی بجلی کاٹ دی۔

تفصیلات کے مطابق حیسکو ٹنڈوجام نے بقایاجات وصولی کی مہم اور بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے گائوں غلام حسین سولنگی، گوٹھ محرم سولنگی، گوٹھ سارنگ سولنگی، ابراہیم سولنگی، غلام حسین ، گوٹھ امام بخش لوند ، دو دو پتافی سمیت 10 دیہات کی 15 لاکھ کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹ دی۔




اس موقع پر ایس ڈی او خرم قریشی ، لائٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ میمن، کفایت اللہ نے کہا کہ بجلی چوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ آج ہم نے آپریشن کرتے ہوئے 10 دیہات کی بجلی کاٹ دی ہے ، عوام اپنے بقایاجات فی الفور ادا کریں۔
Load Next Story