ایف آئی اے نے جعلی افغان دستاویزات بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم نے جعلی دستاویزات بنانے کے لیے نجی پرنٹنگ پریس بنا ر کھا تھا، ایف آئی اے

ملزم نے جعلی دستاویزات بنانے کے لیے نجی پرنٹنگ پریس بنا ر کھا تھا، ایف آئی اے ۔(فوٹو: ایکسپریس)

ایف آئی اے نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی افغانی دستاویزات بنانے والے گروہ کا کارندے کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے پشاور میں ایک ملزم سیف علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضےسے جعلی افغان ویزے، مہریں اوردیگر جعلی سرکاری دستاویزات برامد کر لی ہیں۔


ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے جعلی دستاویزات بنانے کے لیے نجی پرنٹنگ پریس بنا ر کھا تھا، ملزم کا تعلق جعلی افغان دستاویزات بنانے والے گروہ سے ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Load Next Story