سب میرین بیلسٹک میزائل تجربہجنوبی کوریا کا شمالی کوریا کو ترکی بہ ترکی جواب
شمالی کوریا نے بھی چند گھنٹوں پہلے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا
شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کے چند گھنٹوں بعد ہی سخت حریف ملک جنوبی کوریا نے بھی جوہری صلاحیتوں کے حامل ملک کے پہلے سب میرین بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا نے جوہری ہتھیاروں سے لیس پہلے سب میرین بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا۔ ملک کے اس تاریخی موقع پر صدر مون جے ان بھی موجود تھے۔ جنوبی کوریا یہ جدید ٹیکنالوجی رکھنے والا دنیا کا ساتواں ملک بن گیا۔
سمندر سے طویل دوری تک مار کرنے والے اس بیلسٹک میزائل کے تجربے کے موقع پر صدر مون جے ان کا کہنا تھا کہ اب ہمیں شمالی کوریا کی اشتعال انگیزی کے خلاف طاقتور مزاحمت کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ
آج ہی کے روز شمالی کوریا نے بھی اقوام متحدہ کی پابندیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے دو بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا تھا جس پر جنوبی کوریا نے شدید احتجاج بھی کیا تاہم کچھ ہی دیر بعد خود بھی میزائل تجربہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : شمالی اور جنوبی کوریا کا خطے کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر اتفاق
ایسا پہلا بار ہوا ہے کہ ایک دوسرے کے سخت حریف شمالی کوریا اور جنوبی کوریا نے ایک ہی دن بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ کیا ہو۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں ایٹمی ہتھیاروں کی تیاری میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی دوڑ شروع ہوگئی ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان کی اچانک ملاقات
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے سربراہان سے خود بھی ملاقات کی تھی اور بعد ازاں دونوں حریفوں کے درمیان بھی تاریخی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا تھا تاہم یہ ملاقاتیں اور کاوشیں بے نتیجہ ثابت ہوئی تھیں۔