پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اب بھی خطے میں سب سے کم ہیں فواد چوہدری
حکومت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، وفاقی وزیر
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات قیمتیں اب بھی خطے کے مقابلے میں سب سے کم ہیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ خطے کے مقابلے میں اب بھی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سب سے کم ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 3 برسوں میں ملک میں یا تو تیل کے کنوئیں نکل آتے ورنہ ظاہر ہے ہمیں تیل بیرون ملک سے ہی خریدنا ہے، اس لئے اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھیں گی تو پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہوں گے، یہی اصول دیگر درآمدات کے لئے بھی ہے۔ حکومت کی اصل کامیابی یہ ہے کہ 75 فیصد آبادی کی آمدنی میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی قوت خرید بھارت سے بہتر ہے، تنخواہ دار طبقے کی مشکلات اپنی جگہ لیکن 60 فیصد آبادی زراعت سے وابستہ ہے جن کی 1100 ارب روپے اضافی آمدنی ہوئی ہے، اس کے علاوہ تعمیرات اور انڈسٹری سے وابستہ کروڑوں لوگوں کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا، مستری اور مزدور کی دیہاڑی تین گنا بڑھی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے، اسی طرح ڈیزل 5 روپے ایک پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر 120 روپے 4 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل کی قیمت 5 روپے 46 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافے سے 90 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔